وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
سٹی 42: : وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکےلیے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دے دی گئی ۔
یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کےلیےدی گئی۔فنڈزکےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکے لیےکل45ارب روپےمختص ہیں۔وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکے لیےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپےکاوفاقی ترقیاتی بجٹ مختص ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔