Nawaiwaqt:
2025-12-10@13:20:37 GMT

آزاد کشمیر زرداری نے عدم اعتماد کی منظوری دیدی

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

آزاد کشمیر زرداری نے عدم اعتماد کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لاکر حکومت بدلنے کا اعلان کر دیا۔ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔ اس پر اتفاق کیا گیا پی پی رہنما نے کہا آزاد کشمیر حکوت بنانے جا رہے ہیں۔ پی پی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ابتدائی مشاورت کی گئی ہے۔ مسلم لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہائوس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف 72 گھنٹے میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں پہلے بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد دلانے کی منظوری دیدی۔ بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا خود اعلان کریں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چودھری یاسین، سردار یعقوب اور چودھری لطیف اکبر نے ناموں پر غور کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا

پڑھیں:

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ


راجہ محمد فاروق حیدر خان : فائل فوٹو 

ہٹیاں بالا میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں  راجہ فاروق حیدر سمیت تمام سوار محفوظ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی
  • حکومتی کریک ڈاؤن، کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات
  • پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ: عمران خان سے ملاقات کے لیے ورکرز کو اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • بانی کی بہنوں نے حالات کو اس نہج پر پہنچایا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • آزاد کشمیرالیکشن کمشنر کا تقرر؛ تمام اپوزیشن پارٹیوں سے بات ہو گی
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی کو حادثہ