Daily Mumtaz:
2025-12-08@11:22:20 GMT

علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پارٹی کی سرگرمیوں میں غیر حاضر، پارٹی سے مالی تعاون بھی بند کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور یومِ سیاہ کے موقع پر پشاور میں موجود نہیں تھے، آج کے جلسے میں بھی شریک نہیں ہوئے اور اسلام آباد میں ارکانِ اسمبلی کے احتجاج میں بھی شامل نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کے اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہو رہے اور انھوں نے پارٹی کے بیشتر رہنماؤں سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈاپور اپنے آبائی علاقے میں ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جب بھی تحریک کے بانی تحریک کی کال دیں گے، علی امین صفِ اوّل میں کھڑے ہوں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کی انسدادِ منشیات کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔ 

صدر آصف علی زرداری نے سمندر میں 1500 کلوگرام منشیات کی کامیاب ضبطی کو پاک بحریہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ استعداد اور مؤثر نگرانی کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی بروقت کارروائی قومی مفادات کے تحفظ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے سدباب کے لیے ریاستی عزم کو مضبوط بناتی ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6 کرنے کا اعلان

صدرِ مملکت نے کہا کہ علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ پاک بحریہ کا تعاون محفوظ سمندری ماحول کے لیے پاکستان کے سنجیدہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست اور ادارے پُرعزم ہیں ۔ 

متعلقہ مضامین

  • وثوق سے کہتا ہوں مقتدرہ پی ٹی آئی سیٹلمنٹ نہیں ہو سکتی: شیر افضل مروت
  • منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد 
  • دبئی: پاکستانی طاہر امین کی بہادری اور عزتِ وطن کی مثال
  • پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کردیا، منعم ظفر خان
  • علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد دورہ، سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ملاقاتیں
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  
  • سکھر کی خوبصورتی میںاضافہ ایک اورشاہکاردیوار کی تکمیل
  • آڈیو لیک کیس ‘گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ‘ گرفتاری کاحکم