داؤد یونیورسٹی کی پہلی اعزازی پی ایچ ڈی کی سند ناصر شاہ کے نام
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 22واں سنڈیکیٹ اجلاس ہفتہ کو یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کی۔
اجلاس میں ارکان نے متفقہ طور پر سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ کو صوبہ سندھ میں تعلیم کے فروغ اور فلاح و بہبود کے شعبے میں بے شمار خدمات کے اعتراف میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تاریخ میں پی ایچ ڈی کی پہلی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش کی۔
سنڈیکیٹ کی سفارشات اور گزارشات جامعہ داؤد انجینئرنگ کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو بھیجی جائیں گی جس کی منظوری کے بعد آئندہ آنے والے کانووکیشن میں یہ ڈگری سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کو تفویض کی جائے گی۔
علاوہ ازیں سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر مالیاتی امور بشمول مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی کے اخراجات کی رپورٹ کی منظوری بھی دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کے اعلیٰ انتظامی و مالیاتی فیصلوں کی بدولت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 245 ملین روپے کی بچت کی گئی ہے اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے کہ بچت و کفایت شعاری کے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔
سنڈیکٹ نے 2024-25ء کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوراہ کی بھی منظوری دی۔
اجلاس کے اختتام پر سنڈیکیٹ کے اراکین نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز) کی مؤثر قیادت، شفاف طرزِ حکمرانی اور جامعہ میں علمی و انتظامی ترقی کے اقدامات کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی پہلی
پڑھیں:
وزیر بلدیات سندھ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
ملاقات کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسال بھی زیادہ ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے یوسیز اور ٹاؤن کو مستحکم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جازہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ڈپٹی میر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈاریکٹر کلک نے شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مسال بھی زیادہ ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ٹاؤنز کا اجلاس بلایا ہے، ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، سندھ کی تمام مقامی حکومتوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کے لیے یوسیز اور ٹاؤن کو مستحکم کیا جائے، ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔