وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے ایئر پنجاب کے فیز1 کے لیے کارروائی فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایئر پنجاب کی پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی؟ مریم اورنگزیب نے بتادیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو ایئرلائن کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی اور لاہور سے اسلام آباد کو ایئر پنجاب کے پہلے فلائٹ روٹ کے طور پر شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اسی اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
air punjab ایئر پنجاب مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر پنجاب مریم نواز ایئر پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز کا راوی ٹول پلازہ ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ‘ کام تیز کرنیکی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-16
لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ٹو راوی ٹول پلازہ روڈا پیکیج 16 ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز نے پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ مریم نواز نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلیٰ پنجاب نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پراپنے پیغام میں کہاکہپنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے- پنجاب کی ائرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلیے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی حالیہ بہتری ابتدا ہے اور ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے، تاہم فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلیے ابھی بہت کام باقی ہے۔ علاوہ ازیں قلات میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہلاک ہونے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑنے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ ریاست پاکستان دہشتگردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے حتمی فیصلے پر قائم ہے اور اس حوالے سے سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں کسی دباؤ یا رکاوٹ کے بغیر جاری رہیں گی۔