اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا، جسے دارالحکومت میں کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی شریک ہوئیں۔
تقریب کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر، چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیل کر افتتاحی سرگرمی میں عملی طور پر حصہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کے لیے صحت مند اور معیاری تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔ کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ یہ نہ صرف جسمانی تندرستی بلکہ سفارتی تعلقات میں مثبت فضا پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ اسلام آباد میں ان کا قیام زیادہ آرام دہ، خوشگوار اور محفوظ بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے شہری سہولتوں کے ساتھ ساتھ تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے پاکستان کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو ملک کی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل، ثقافت اور میل جول کے ایسے مواقع عوام اور سفارتی برادری کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں۔
تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جنہوں نے حکومت کے اس اقدام کو شہر کی سافٹ امیج پالیسی کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ حکومت دارالحکومت میں ایسے منصوبوں کے ذریعے سفارتی حلقوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے، کیونکہ کھیل اور ثقافت وہ زبان ہیں جو دنیا کے ہر کونے میں سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلام آباد نہ صرف پاکستان کا انتظامی مرکز ہے بلکہ اسے دنیا کے بہترین دارالحکومتوں کی صف میں شامل کرنا حکومت کا واضح ہدف ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے اسلام آباد انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وزیرِ دفاع نے پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا
ویب ڈیسک: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کا سلسلہ 5 سال بعد بحال ہوگیا۔ اس سلسلے میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے بعد آج اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کو پاکستان کی سفارتی کوششوں کا کامیاب نتیجہ قرار دیتے ہوئے سفارتی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی سول ایوی ایشن سے پابندی کے خاتمے میں پاکستانی سفارت خانے اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کلیدی کردار رہا۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئرلائن پر عائد پابندی نے حکومت اور ایوی ایشن انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا، تاہم ہم نے پی آئی اے کے معیار اور ساکھ کو بحال کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
دوسری جانب برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے اور جلد برطانیہ کے دیگر شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔
برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی
Ansa Awais Content Writer