الیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
الیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ واضح ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے۔ امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی 22 سے 27 دسمبر 2025 تک وصول کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدوار بروقت اپنی دستاویزات جمع کروائیں تاکہ انتخابی عمل شفاف اور بروقت مکمل کیا جا سکے۔
یہ انتخابات اسلام آباد کے شہریوں کے لیے مقامی نمائندگی کے حصول کا اہم موقع ہیں، جس میں شہری بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی
بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی۔
کوئٹہ سے خبر آ رہی ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی نے الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کردی ہے جس میں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی سرفراز احمد بگٹی نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات موئخر کرنے کی اپیل کردی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کی وجہ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر کی نازک صورتحال کو قرار دیا ہے اور بتایا کہ کہ اس علاقہ میں انٹر نیٹ کی سروس بھی سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بند ہے۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے الیکشن کمیشن کو اپنی درخواست مین بتایا کہ سارے صوبے میں 3سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اوربلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔ صرف کوئٹہ مین سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات اب تک ممکن نہیں ہو سکے تھے۔ اب بھی امن و امان کی سورتحال ایسی نہیں کہ دارالحکومت میں عوام کو برے پیمانے پر سیاسی سرگرمیوں، اجتماعات اور انتخابی مہم چلانے جیسی سرگرمیوں میں جانے کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام ٹیکنیکل انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے آج سے بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔سکیورٹی سے متعلق تمام انتظامات صوبائی ھکومت کو کرنا ہیں۔ سکیورٹی کے ضمن میں سنگین مسائل سامنے آ رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے والد انتقال کر گئے
Waseem Azmet