WE News:
2025-12-09@17:03:39 GMT

فیض آباد کے لوپ بند، رش اوقات میں متبادل راستے تجویز

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

فیض آباد کے لوپ بند، رش اوقات میں متبادل راستے تجویز

راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک فیض آباد کے مقام پر آئی جے پی روڈ اور مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے کو ملانے والے دونوں لوپ ٹریفک کے لیے بند رہیں گے اور ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد راولپنڈی میٹرو روٹ پر میراتھن کا انعقاد، سینکڑوں مقامی اور غیرملکی رنرز کی شرکت

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے افراد سٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو یا راولپنڈی مری روڈ سے کلب روڈ اور سرینا چوک کے راستے اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔

ڈی ایچ اے، بحریہ اور کورال سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس ہائی وے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق آج کے متبادل ٹریفک پلان کی بدولت ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کا دباؤ تقریباً 40 فیصد کم ہوا اور شہریوں کو اپنے مقام پر پہنچنے میں 20 سے 25 منٹ کم وقت لگا۔

مزید پڑھیے: آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہییں؟

شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک افسران کے تعاون سے رہیں۔ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جے پی روڈ اسلام اباد راولپنڈی فیض آباد متبادل راستے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی جے پی روڈ اسلام اباد راولپنڈی فیض ا باد متبادل راستے اسلام آباد کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

متاثرین کے وکیل کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں، کچی آبادی بری امام کا علاقہ ہے جو 1960 سے قائم ہے، کبچی آبادیوں سے متعلق سپریم کورٹ نے میکنزم بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ مسلم کالونی میں نور پور اور بری امام کا علاقہ شامل ہے، سی ڈی اے بغیر آگاہی بغیر نوٹس کے گھروں کو منہدم کر رہا ہے، سی ڈی اے کا آپریشن بلا جواز ہے عدالت آپریشن روکنے کے احکامات دے۔

عدالت نے سی ڈی اے کو آپریشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا الیکشں کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ایبٹ آباد: مقتول ڈاکٹر سپرد خاک، مرکزی ملزمہ کی نشاندہی پر مزید 3 ملزمان گرفتار درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر چورگیٹ توڑ کر چاندی لے اڑے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل طاہر حسین مستعفی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوبارہ شادی کی خبریں زیر گردش، دلہن کون ہیں؟ یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • شہریوں پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع ہو گئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچی آبادی مسلم کالونی میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم
  • اسلام آباد میں اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین سخت ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
  • آئی جی پنجاب کا لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم
  • آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہئیں؟
  • اسلام آباد: 8 اور 9 دسمبر کو کن شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی؟
  • اسلام آباد راولپنڈی میٹرو روٹ پر میراتھن کا انعقاد، غیرملکیوں سمیت سینکڑوں رنرز کی شرکت