اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی شرکت کی۔
افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیل کر افتتاحی سرگرمی میں حصہ لیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت میسر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار اور محفوظ بنانا حکومت کا مقصد ہے، ہم اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
محسن نقوی نے پاکستانی قوم کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وفاقی وزیر اسلام آباد پیڈل ٹینس
پڑھیں:
گیملنگ ایپ، سائبر کرائم کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف مل گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نےگیملنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔
انہیں وطن واپسی پر گرفتار نا کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لئے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔