شان مسعود کو پی سی بی کا نیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔
شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔
عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔
محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
امریکا : جوہری ادارے کے 1400 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن نے جوہری سلامتی کے اہم ادارے کو مفلوج کر دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے تقریباً 1400 ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ صرف 375 ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، جو تاریخ کا طویل ترین حکومتی تعطل بنتا جا رہا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ نے تصدیق کی کہ 2000 ء میں ادارے کے قیام کے بعد پہلی بار وفاقی ملازمین کو فنڈنگ کے تعطل کے باعث رخصت پر بھیجا گیا ہے۔