جاپان نے روسی اثاثے ضبط کرنے کا یورپی مطالبہ مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے یورپی یونین کی جانب سے منجمد روسی اثاثے ضبط کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ پولیٹیکو یورپ کی رپورٹ کے مطابق یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے واضح کیا کہ ٹوکیو کے پاس روسی اثاثوں کی ضبطی کے لیے کوئی قانونی اختیار موجود نہیں۔یورپی یونین نے جاپان پر تقریباً 30 ارب ڈالر مالیت کے منجمد روسی اثاثے ضبط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا، تاہم جاپان نے اس موقف کو رد کر دیا۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک جاپان اور امریکا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کر کے یوکرین کے لیے استعمال کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹریلیا: جنگلات میں آتشزدگی سے کئی مکانات خاکستر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی پٹی کے ساتھ جنگلات میں آتشزدگی کے باعث کئی مکانات زد میں آگئے۔ ہفتے کے روز نیو ساؤتھ ویلز میں 50 سے زیادہ مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے،جس کے باعث گولبرن ریور نیشنل پارک میں 20ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ خاکستر ہوگیا۔