یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
یورپی یونین کا پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ تعاون جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے زیرِ اہتمام ’’مستقبل کیلئے تیار ہنر مند افرادی قوت کیلئے پاکستان کے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) نظام کی مشترکہ تخلیق‘‘ کے عنوان سے پہلی سالانہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ریمنڈس کروبلس، چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال احمد، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدر طارق جدون، قراۃالعین، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم سکلز ڈویلپمنٹ کے ذریعے ملک کی معاشی تقدیر بدلنے کے مشن میں شراکت دار بنے ہیں۔ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینے کا وقت آ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان پائیدار مکالمے اور مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل کو اولین ترجیح سمجھتا ہے۔ صنعتی شعبوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت تیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل، زراعت اور ہوسپیٹیلٹی وہ شعبے ہیں جہاں مہارت یافتہ افرادی قوت ملک کی ترقی کی رفتار تیز کر سکتی ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے اعلان کیا کہ ایف پی سی سی آئی کے زیرِ اہتمام ملک بھر کے مختلف چیمبرز اور تاجر تنظیموں کے ایک ہزار ممبران کیلئے ویب بیسڈ ٹریننگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
یورپی یونین کے سفیر ریمنڈس کروبلس نے کہا کہ یورپی یونین، پاکستان اور نیوٹک کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ٹیوٹ جیسے پروگرامز کی مکمل حمایت کرتا ہے تاکہ پاکستان میں ہنرمند ورک فورس تیار ہو سکے۔
سفیر کا کہنا تھا کہ جرمنی، برٹش کونسل اور دیگر یورپی پارٹنرز پاکستان کے ساتھ مختلف ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق مستقبل کی ضروریات اور ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن کیلئے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یورپی یونین مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ سکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون جاری رکھے گا۔
سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں کا خطاب
سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد انڈسٹری کی ضروریات اور نوجوانوں کی سکلز کے درمیان خلا کو پر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکلز ڈویلپمنٹ کے فروغ کیلئے اکیڈیمیا اور انڈسٹری میں قریبی تعاون انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل، زراعت اور ہوسپیٹیلٹی وہ کلیدی گروتھ سیکٹرز ہیں جن کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ملک کی ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پہلی بار ایف پی سی سی آئی ایک ہزار ممبران کو باقاعدہ ٹریننگ فراہم کرے گا۔
کانفرنس کے اختتام پر تمام مقررین نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی کیلئے جدید سکلز، معیاری تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی برطانیہ میں جنسی زیادتی کے کیس میں 2 افغان شہریوں کو سزا سنادی گئی جسٹس طارق کی ڈگری تنازع کیس؛ ایچ ای سی رپورٹ و جامعہ کراچی کے جواب میں اہم انکشافات الیکشن کمیشن فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے، اسلام آباد آزاد گروپ کا مطالبہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ یورپی یونین
پڑھیں:
سندھ حکومت نے بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی
کراچی:وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی کی فلپائن کے شہر منیلا میں منعقدہ ریجنل ایجوکیشن فورم میں شرکت کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والے ریجنل ایجوکیشن فورم کے دوران سندھ حکومت نے بین الاقوامی تعلیمی فنانسنگ ادارے سے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ حاصل کرلی ہے۔ یہ گرانٹ صوبے میں جاری تعلیمی اصلاحات اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت کی جانب بڑھنے میں مدد دے گی۔
فورم کے موقع پر سندھ کے وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ نے International Finance Facility for Education کے اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں IFFEd کے بانی چیف ایگزیکٹو کارتھک کرشنن، ہیڈ آف آپریشنز نینا اسٹوشنیول، دیگر سینئر افسران اور ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندے موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر تعلیم نے سندھ کی تعلیمی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صوبے میں اسکلز ڈویلپمنٹ، اساتذہ کی تربیت، امتحانی نظام میں اصلاحات، کمیونٹی موبلائزیشن اور بیک ٹو اسکول ترجیحات پر جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت، تعلیم میں اسٹرکچرل ریفارمز اور استحکام کے لیے پرعزم ہے، “ہماری اولین ترجیح اسکلز ڈویلپمنٹ، ٹیچر ٹریننگ، امتحانی اصلاحات ہیں۔”
اس موقع پر IFFEd کی وفد نے سندھ حکومت کے اصلاحاتی فریم ورک کو مثبت قرار دیتے ہوئے 10 ملین ڈالر کی گرانٹ پروسیس کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ معاونت محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے تحت جاری پروگراموں میں بہتری، تعلیمی نظام کی مضبوطی اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن کے لیے استعمال کی جائے گی۔
واضح رہے کہ IFFEd ایک عالمی تعلیمی فنانسنگ فاؤنڈیشن ہے جو 2023 میں جنیوا میں قائم کی گئی۔ اس کی تشکیل چار بڑے ملٹی لیٹرل ڈیولپمنٹ بینکس اور متعدد دو طرفہ ڈونرز کے اشتراک سے عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد دنیا بھر میں تعلیم کے شعبے کے لیے پائیدار اور اثر انگیز مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
سندھ کی جانب سے حاصل کی گئی گرانٹ کو تعلیمی شعبے میں جاری تبدیلیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جارہا ہے، جو مستقبل میں عالمی فنانسنگ شراکت داریوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔