برطانیہ میں طوفان کے باعث 3ہزار گھر وں کی بجلی منقطع
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں طوفان برام کے دوران طوفانی ہواؤں کے باعث انگلینڈ اور ویلز میں 3 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ لندن سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز کے لیے ریل سروس متاثر ہوئی،جب کہ اسکاٹ لینڈ میں بھی ریلوے کا نظام متاثرہوا۔ ڈبلن ایئر پورٹ پر 40 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بارش اور سیلاب کے پیش نظر ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جبکہ ناردرن آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز، ناردرن اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ساو تھ
پڑھیں:
شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس سی ایس اور بی ایس ایس ای پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں تعلیمی سال 2026ء کیلیے شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای اوربی ایس سی ایس پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو صبح 11:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ معاشیات میں منعقدہوا۔شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای اوربی ایس سی ایس کی 220نشستوں کیلیے 1056داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 782امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔