پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی کٹ میں کھیلے گی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیےپنک ربن پاکستان کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہن کر کھیلے گی۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسمیر احمد سید نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جنوبی افریقی ٹیم اورمیچ آفیشلز بھی یکجہتی کے طور پرگلابی ربن پہنیں گے۔ اس موقع پر میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی۔
سمیر احمد سید نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے عوام میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانا پی سی بی کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔ میچ کے دوران کمنٹیٹرز بھی نشریات میں آگاہی پیغامات شامل کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم کا حصہ بن سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنک ربن اسپتال لاہور 28 اکتوبر کو خواتین کے لیے مفت اسکریننگ اور چیک اپ کی سہولت فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
راولپنڈی ٹیسٹ: آصف آفریدی کی 6 وکٹیں ضائع، جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے 34.3 اوورز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی شاندار بولنگ پاکستان کو برتری دلانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
مزید پڑھیں: آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے
پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس میں شان مسعود 87، سعود شکیل 66، اور عبداللہ شفیق 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں 102 رنز کے عوض حاصل کر کے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے شاندار 89 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جبکہ ٹریسٹن سٹبس 76 اور کگیسو ربادا 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی آخری وکٹوں نے قیمتی شراکت قائم کرکے اسکور کو 400 سے اوپر پہنچایا۔
مزید پڑھیں: نعمان علی کی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن
پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی کے علاوہ نعمان علی نے 2 وکٹیں اور شاہین شاہ آفریدی و ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے تک جنوبی افریقہ کو 71 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو چکی تھی، جبکہ پاکستان کی دوسری اننگز ابھی باقی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں