جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔
بقیہ دونوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میچز کی سیریز ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل
آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 17 کے مجموعی اسکور پر کپتان شبمان گل 9 رنز بناکر چلتے بنے۔
اسی اوور میں ویرات کوہلی بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ویرات کوہلی مسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔
روہت شرما (73) اور شریاس ایئر (61) نے 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ اکشر پٹیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، زیویئر بارٹلیٹ نے 3 اور مچل اسٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے 265 رنز کا ہدف میتھیو شارٹ (74) اور کوپر کونولی (61 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریز کی بدولت 22 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
مچل اوون 36 اور میٹ رینشا 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور واشنگٹن سندر نے 2،2 جبکہ محمد سراج اور اکشر پٹیل نے پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔