سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2کارروائیاں، 7خوارج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کیاجبکہ دوسرا آپریشن سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر سپن وام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی مارا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، تاکہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے.

.. پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

سٹی 42: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ 

سیکورٹی فورسز  نے  گذشتہ روز خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا ۔  میر علی میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا ۔ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، کیا گیا ۔ میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔
 شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں بھی سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا گیا۔ سپن وام فائرنگ کے تبادلے میں 1 خارجی دہشت گرد ہلاک  ہوا۔ 

سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا

میر علی اور سپن وام میں مارے جانے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد  ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔میر علی اور سپن وام میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • گزشتہ مہینے ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری
  • ڈیرہ اسماعیل خان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی, 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
  • بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد
  • غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین