امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اپنے ایشیائی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقات جنوبی کوریا میں ہوگی، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔

ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعہ کی رات ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے، پھر جاپان کا دورہ کریں گے اور آخر میں جنوبی کوریا پہنچ کر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ اس موقع پر ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: دنیا میں نئی صف بندی کی ضرورت، چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کو روکا نہیں جاسکتا، چینی صدر شی جن پنگ

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر چکا ہے۔ چین نے حال ہی میں ریئر ارتھ منرلز کی برآمدات پر نئی پابندیاں لگائی ہیں، جس کے جواب میں ٹرمپ نے مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے تاہم امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات مثبت رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر شی سے سب سے پہلے فینٹانائل کی اسمگلنگ پر بات کریں گے، جو امریکہ میں اوورڈوز اموات کی بڑی وجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا چینی صدر شی جن پنگ ملاقات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا چینی صدر شی جن پنگ ملاقات

پڑھیں:

صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے۔

صدر زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے۔

صدر زرداری دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ ،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی
  • صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات 30 اکتوبر کو طے: وائٹ ہاؤس
  • ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ
  • چینی صدر جنوبی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
  • امریکی صدر آئندہ ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے: وائٹ ہاؤس
  • صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے  
  • شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
  • ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا دورہ؛ شمالی کوریا نے دورے سے قبل ہی بیلسٹک میزائل فائر کردیئے
  • صدر مملکت آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے