City 42:
2025-12-07@22:59:14 GMT

سولر پینلز کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک: سولر سسٹم خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان  میں پہلی سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرلی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق یہ جدید لیبارٹری پاکستان نے کوریا کی معاونت سے قائم کی ہے جو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کے قیام کیلئے کورین کمپنی نے 9.

5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جبکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام نے 185.8 ملین روپے کا اضافی فنڈ فراہم کیا۔

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال کی جائے گی جس کے بعد ملک میں درآمد ہونے والے اور مقامی طور پر بننے والے سولر پینلز کا سخت ٹیسٹنگ عمل ممکن ہو سکے گا۔

کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر چانگ وون سیم اور جنوبی کورین سفیر پارک جے لارک نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، اس منصوبے سے ملک میں سولر ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سال 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

ویب ڈیسک:گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں مجموعی طور پر سات مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔

ان کیٹیگریز میں کرکٹ، ایتھلیٹس، مقامی خبریں، ٹیکنالوجی، کھانوں کی تراکیب، ہاؤ ٹو سرچز اور ڈرامے شامل ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ فہرست سال بھر کی کھربوں سرچز میں سے اُن موضوعات کو دیکھ کر تیار کی جاتی ہے جو تیزی سے مقبول ہوئے۔

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  

مقامی خبریں

مقامی خبروں میں 2025 میں سب سے زیادہ دلچسپی پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری میں لی گئی۔ اس کے بعد کراچی فلڈز، ایران سے متعلق خبریں، آسان کاروبار کارڈ، دریائے چناب میں سیلابی صورتحال، فیڈرل بورڈ میٹرک کے نتائج، کراچی بورڈ میٹرک کے نتائج، وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم، پاکستان میں سونے کی قیمت اور نویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ بالترتیب دوسرے سے دسویں نمبر تک تلاش کی گئیں۔

نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر

کرکٹ

کرکٹ کے شعبے میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ ٹرینڈنگ تلاش رہی۔ اس کے بعد بالترتیب پاکستان سپر لیگ، ایشیا کپ، پاکستان بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، بھارت بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان بمقابلہ یو اے ای شامل رہے۔

ایتھلیٹس

روسی صدر کی دو روزہ دورے پر بھارت آمد  

ایتھلیٹس کی فہرست میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کھلاڑی بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما رہے۔ دوسرے نمبر پر حسن نواز، تیسرے پر عرفان خان نیازی، چوتھے پر صاحبزادہ فرحان، پانچویں پر محمد عباس، چھٹے پر صائم ایوب، ساتویں پر یاسر خان، آٹھویں پر کاشت علی، نویں پر سیف حسن اور دسویں پر عبدالصمد رہے۔

 ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرچ گوگل جیمنائی رہی۔ دوسرے نمبر پر تماشا، اس کے بعد ڈیپ سیک، مائی کو، On4t، گوگل اے آئی اسٹوڈیو، Claude، آئی فون 17، Grok اور نان فنجیبل ٹوکن شامل رہے۔

خیبر پختونخوا میں بارش، برفباری کا الرٹ جاری

ہاؤ ٹو

ہاؤ ٹو کی فہرست میں سب سے زیادہ یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کراچی کا ای چالان کیسے چیک کیا جائے۔ دوسرے نمبر پر انسٹا گرام پر میسجز کو اَن سینڈ کرنے کا طریقہ تلاش کیا گیا۔

تیسرے پر کار انشورنس، چوتھے پر کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری، پانچویں پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، چھٹے پر کریڈٹ کارڈ کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ، ساتویں پر Ghibli فوٹو بنانے کا طریقہ، آٹھویں پر بہترین وکیل منتخب کرنے کا طریقہ، نویں پر فون سے پرنٹ نکالنے کا طریقہ اور دسویں پر بلاگ اپ لوڈ کرنے کا طریقہ شامل رہا۔

ویرات کوہلی نے ناگن ''ڈانس'' کر کے سب کو حیران کر دیا:ویڈیو وائرل

ریسیپیز

ریسیپیز کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ تلاش سینڈوچ بنانے کی رہی۔ دوسرے نمبر پر فوڈ فیوژن ریسیپیز، تیسرے پر Quinoa ریسیپیز، چوتھے پر Dough ریسیپیز، پانچویں پر میٹھے پکوان، چھٹے پر مٹن ریسیپیز، ساتویں پر آسان ریسیپیز، آٹھویں پر Tofu ریسیپیز، نویں پر سوپ ریسیپیز اور دسویں پر بیف ریسیپیز رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اُنکی معاشی خودمختاری اور سماجی رویوں میں تبدیلی ناگزیر !!
  • ملازمین کیلئے اچھی خبر، ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا گیا
  • نیٹ میٹرنگ سے متعلق اصلاحات، وزیر توانائی اویس لغاری کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پاکستان کا شمسی انقلاب دنیا کے لیے مثال بن چکا ہے؛ اویس لغاری
  • اسلام آباد میں پاک۔کوریا سولر پینل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح
  • پشاورجلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، سہیل آفریدی
  • سردیوں کی آمد کیساتھ سولر پینلز سستے ہوگئے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
  • سال 2025 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
  • کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟