وزیراعظم سے قطری وزیرِ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مثبت، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے توانائی، زراعت، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے قطر اور ترکیہ کی ضمانت پر سیز فائر کیا، طالبان اب ٹھیک ہوجائیں گے، سابق سفیر طارق رشید
شیخ فیصل بن ثانی نے قطری قیادت کی نیک تمنائیں پہنچائیں اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Prime Minister received H.
— Media Talk (@mediatalk922) October 24, 2025
ان کا کہنا تھا کہ جے ایم سی اجلاس دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مؤثر فورم ثابت ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی شکل دینے اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قطر وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی وزیراعظم محمد شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی وزیراعظم محمد شہباز شریف
پڑھیں:
غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات نازک موڑ پر ہیں: قطری وزیراعظم
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات نازک موڑ پر ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے 23 ویں دوحہ فورم میں اپنے بیان میں کہا کہ ثالث جنگ بندی کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم ایک اہم لمحے پر ہیں لیکن ابھی تک وہاں پہنچے نہیں ہیں، ہم نے اب تک جو کیا ہے اسے جنگ بندی نہیں کہہ سکتے، وہ صرف ایک وقفہ ہے۔
قطری وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلاء تک جنگ بندی مکمل نہیں ہو سکتی۔