وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسا سیکورسکی نے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون مزید مستحکم کرنے کے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسا سیکورسکی نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع ملک بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط خوش گوار اور دوستانہ تعلقات ہیں اور انہوں نے پولینڈ کی اعلی سطح کی صنعت کاری اور ترقی کی تعریف کی جو کہ 1970 کی دہائی سے پولینڈ کی ایک خصوصیت رہی ہے۔وزیراعظم نے تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، محنت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے پولینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بالخصوص توانائی، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ملاقات میں مشرق وسطی اور یوکرین میں امن کی کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے لیے پاکستان کے مستقل موقف پر زور دیا۔شہباز شریف نے پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کو تہنیتی پیغام دیا اور انہیں جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں پولینڈ کی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں پولینڈ کی سرمایہ کاری 0 اعشاریہ5 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے اور تجویز پیش کی کہ پاکستان بھی واٹر ٹریٹمنٹ میں پولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔اس موقع پر دونوں ممالک نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔قبل ازیں، پولینڈ کے مہمانوں نے دفتر خارجہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، ساتھ ہی دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور ایک مقامی تھنک ٹینک میں ایک سیمینار سے خطاب بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک مصر دفاعی تعاون امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل پاک مصر دفاعی تعاون امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 4کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: رابطے بڑھانے پر اتفاق پولینڈ کے نائب وزیر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ میں پاکستان کے پولینڈ کی نے پولینڈ سے پولینڈ کرنے کی

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار