پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔
پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ: کمسن بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار
’’جنگ ‘‘ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سِکورسکی کا استقبال کر کے مسرت ہوئی، یہ راڈوسلاو سِکورسکی کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، ان کے لیے یہ خطہ اجنبی نہیں ہے۔ پاکستان نے دوسری جنگ میں ہزاروں پولش مہاجرین کو پناہ دی، پولش ایئر فورس افسر نے پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں، آج باہمی تعاون اور آئی ایس ایس آئی اور پولش انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر بات ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتنہ الخوارج کے پاکستان پر حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا، راڈوسلاو سِکورسکی کا دورہ پاک پولش تعلقات میں بہتری کے لیے سنگ میل ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں؛اسلام آباد ہائیکورٹ کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پولینڈ کے اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان مسترد کردیا
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے بیان کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے بیشتر مسائل کی جڑ پاکستان کی مسلح افواج ہیں۔ اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔ یہ ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مئی 2025 میں پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، اور کوئی پروپیگنڈا اس حقیقت کو بدل نہیں سکتا۔
طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارتی قیادت کی یہ مہم خطے میں اپنے اقدامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، خاص طور پر پاکستان میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے۔ ایسے اشتعال انگیز بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت خطے میں امن، ہم آہنگی اور استحکام کی پرواہ نہیں کرتا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کو پاکستان کی افواج پر بے بنیاد تبصرے کرنے کے بجائے انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی سنگینی کو سمجھنا چاہیے، جس نے بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں قتل و غارت، ماورائے عدالت کارروائیوں اور عبادت گاہوں کی تباہی کو جنم دیا ہے۔
اندرابی نے کہا کہ پاکستان بقائے باہمی، مکالمے اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور قومی مفادات و خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد، مضبوط اور پرعزم ہے۔