پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپنی دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہوگئی۔
پاکستان نے چوتھے روز 94 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم (50) اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔
پاکستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف درکار ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے دارالحکومت میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔