پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا اسکور 138، پروٹیز جیت کے قریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر بیٹنگ لائن کی ناکامی کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں محض 68 رنز کا ہدف جنوبی افریقا کو دے سکی۔
چوتھے روز کے آغاز پر ہی قومی ٹیم دباؤ کا شکار نظر آئی۔ سب سے پہلے بابر اعظم 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی۔ محمد رضوان 18، سلمان علی آغا 28 اور ساجد خان 13 رنز بنا سکے، جبکہ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ آصف آفریدی صفر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز 71 رنز کے خسارے سے کیا تھا، تاہم ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا۔ امام الحق 9، شان مسعود صفر، عبداللہ شفیق 6 اور سعود شکیل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے تھے، جس کے جواب میں مہمان جنوبی افریقی ٹیم نے 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
اب جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کے لیے صرف 68 رنز درکار ہیں، جبکہ پاکستان کے لیے واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنڈی پولیس کی خاتون انسپکٹر کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا
انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا
سی پی او آفس آمد پر پرتپاک استقبال،سی پی اوخالد ہمدانی کی حوصلہ افزائی اور شاباش
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی حریف کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ارم خانم نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔انسپکٹر ارم خانم نے پاور لفٹنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ڈیڈ لفٹ کے مقابلوں میں بھی اوّل پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔انسپکٹر ارم خانم کی سی پی او آفس آمد پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر ارم پنجاب پولیس کا ایک درخشاں ستارہ ہیں۔سید خالد ہمدانی نے کہا کہ انسپکٹر ارم خانم کی نمایاں کامیابی نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔