شہباز شریف سے خیبرپی کے ارکان پارلیمنٹ ‘ رہنمائوں کی ملاقات سیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ خیبر پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق بھی موجود تھے۔ شہباز شریف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے عنبرین جان کی حکومت پاکستان کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معرکہ حق کے دوران پاکستان کا بیانیہ بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقہ سے اجاگر کرنے کے حوالے سے ان کی بطور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ دوسری جانب محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم کو فون کرکے ان کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہو گا۔
اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار