وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیام امن کیلئے کیےجانے والے اقدامات سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جاسکتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔