پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات@BBhuttoZardari pic.

twitter.com/nGVYcKcp19

— PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025

وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیام امن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے اقدامات کے حوالے سے چیئرمین پی پی پی کو آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہاکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلاول بھٹو تبادلہ خیال چیئرمین پی پی پی ملاقات وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو تبادلہ خیال چیئرمین پی پی پی ملاقات وی نیوز بلاول بھٹو زرداری محسن نقوی نے کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اہم اتحادی اعتماد میں لیں گے، محسن نقوی کی بلاول کو یقین دہانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورتحال اور حکومتی کاروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت کے دوران افغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیر داخلہ نے بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لیکر قومی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کے طریقوں پر غورکیا گیا۔

اس موقع پر اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مابین حالیہ رابطوں کے ذریعے بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی تھی ۔محسن نقوی دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی اعتماد سازی کے حوالے سے خاصے متحرک رہے ہیں اور ان کی یہ کوشش ہے کہ دونوں جماعتیںسیاسی ہم آہنگی کے ذریعے جمہوری نظام کے استحکام کے لئے مل کر کام کریں۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • پیپلز پارٹی اہم اتحادی اعتماد میں لیں گے، محسن نقوی کی بلاول کو یقین دہانی
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ن لیگ پی پی اختلافات کے خاتمے پر بات چیت
  • محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پیپلز پارٹی کو اہم اتحادی قرار دے دیا
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخواکی ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال  
  • فیصل کریم کنڈی کی محسن نقوی کے گھر آمد، ملکی مختلف اْمور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اعصام الحق قریشی کی ملاقات