وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین بلاول بھٹو کو امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امن وامان کی بلاول بھٹو صورتحال پر محسن نقوی
پڑھیں:
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ کی تازہ صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ سے متعلق کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ‘ایس پی اے’ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ پٹی میں جنگ کے خاتمے، انسانی بحران میں کمی، اور خطے میں سلامتی و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا، قابض فوجیوں پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک
رپورٹ میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر میکرون نے فلسطینی عوام کی انسانی مشکلات میں فوری کمی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب غزہ فرانس فلسطین