فتنۃ الہندوستان کے درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔
لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر قرار دے دیے۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کےحالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن کے لیے فتنۃ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باور کرایا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فتنۃ الہندوستان محسن نقوی
پڑھیں:
فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیاں کرنے والا فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ فتنۃ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاعات ہیں، دہشتگرد جمیل دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد جمیل ضلع پنجگور کا رہائشی اور پنجگور اوربلیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔ فتنۃ الہندوستان کا دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی کارروائیاں میں بھی ملوث رہا ہے۔
اس سے قبل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کو مسترد کرتے ہوئے ’بھارت کے حمایت یافتہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکوں‘ کو سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ نام نہاد علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں، ان ریاست مخالف عناصر کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بگڑنے کی اصل ذمہ دار ہے۔