پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 32 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔ کپتان شان مسعود نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں فاسٹ بولر حسن علی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ آصف آفریدی کو ان کے ہم نام شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آصف آفریدی نے 39 سال اور 299 دن کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنا شروع کیا، جو ایک خاص موقع ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے۔ ان کے مطابق پنڈی ٹیسٹ کے لیے مہمان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کیشو مہاراج اور مارکو جینسن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں، جو لاہور میں کھیلا گیا، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی ـ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔