دوسرا ون ڈے: بھارت کا جنوبی افریقا کو 359رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا۔
رانچی میں جاری میچ میں جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے رُتوراج گائیکواڈ اور ویرات کوہلی بالترتیب 105 اور 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کے ایل راہول 66 اور رویندر جڈیجا 24 رنز کی ناآؤٹ باری کھیل کر پویلین لوٹے۔
یشسوی جیسوال 28، روہت شرما 14 اور واشنگٹن سندر 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لُنگی اینگیڈی اور ناندرے برجر 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کیخلاف بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سکھوں کاکینیڈا میں مظاہرہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا میں بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھ کمیونٹی نے بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے پاکستان اور خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کی۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے راج ناتھ سنگھ کو سخت پیغام دیا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان بازی کرنے کے بجائے بھارت کی بگڑتی ہوئی اندرونی صورتحال پر توجہ دیں، کیونکہ ان کے مطابق بھارت خود جلد ہی کئی حصّوں میں تقسیم ہونے کے قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسیاں بھارت کے اندر نسلی اور علاقائی کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہی ہیں۔
سکھ رہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب میں آزادی کی جدوجہد تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں پنجاب بھارت سے علیحدہ ہو کر ایک آزاد ریاست — خالصتان — کی شکل اختیار کرے گا۔
ان کے مطابق یہ احتجاج عالمی برادری کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ سکھ کمیونٹی راج ناتھ سنگھ جیسے رہنماؤں کے کشیدگی بڑھانے والے بیانات کو مسترد کرتی ہے اور اپنے حقوق کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔