data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

رانچی: رانچی میں کھیلے جارہے ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا۔

جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے رُتوراج گائیکواڈ اور ویرات کوہلی بالترتیب 105 اور 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کے ایل راہول 66 اور رویندر جڈیجا 24 رنز کی ناآؤٹ باری کھیل کر پویلین لوٹے۔

یشسوی جیسوال 28، روہت شرما 14 اور واشنگٹن سندر 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لُنگی اینگیڈی اور آندرے برجر 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

نادرا نے سندھ میں 16 مقامات پراراضی کی خریداری کےلئے ٹینڈرز جاری کردیئے، کرائےکی عمارتوں میں قائم نادرادفاترکو اراضی پرتعمیرہونےوالے دفاتر میں منتقل کیاجائےگا۔

اراضی کی خریداری کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، جھڈو، میرپورخاص اور مٹیاری میں کی جائے گی،دفاترکی منتقلی کا فیصلہ کرائے کی عمارتوں میں کم گنجائش اور کم سہولیات کے باعث کیا گیا ہے.

 کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس سمیت8مقامات پر کرائے کے دفاترمیں قائم نادرا دفاترمنتقل ہوں گے، ڈیفنس، شاہراہ قائدین، نارتھ ناظم آباد، سیمینزچورنگی، کلفٹن، صدر، لیاری کے دفاترمنتقل ہوں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ہوائی جہاز کی روانگی میں تاخیر؛ مسافر ایئر پورٹ پر گدّا لے کر آگیا
  • جماعت اسلامی خواتین ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ناظمات کا انعقاد
  • بھارت پاکستان پر الزام سے قبل اقلیتوںکو تحفظ فراہم کرے، ہندو کونسل
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • شمالی کوریا نے بحیرہ زرد پر راکٹ داغے‘ جنوبی کوریاکا الزام
  • ٹی 20سیریز: جنوبی افریقا نے بھارت کو 51رنز سے شکست دے دی
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر متعدد راکٹ داغنے کا الزام
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست
  • القرآن