Jasarat News:
2025-12-02@04:26:58 GMT

PTI کا ممکنہ احتجاج: اسلام آباد و پنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-01-10
اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کردیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں۔ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پرقانون فی الفورحرکت میں آئے گا۔ادھر ڈپٹی کمشنر پنڈی حسن وقارچیمہ نے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 3 دسمبرتک ہوگا اورراولپنڈی میں ہرقسم کے اجتماع، ریلی،جلسے جلوس پرپابندی عاید رہے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھراڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی، آج اڈیالہ پر احتجاج 

پشاور؍ اسلام آباد ( نیٹ نیوز+ وقائع نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں۔ اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  میڈیا سے بات چیت  میں کیا۔  سہیل آفریدی نے کہا کہ کمزور اور خصوصی طبقات کے لیے عمران  کا جو احساس اور وژن ہے، وہی ہمارا راستہ اور ترجیح ہے، کپتان نے حکم دیا کہ زکوٰۃ فنڈ میں موجود رقوم فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کی جائیں، جبکہ ضم اضلاع کے معذور افراد کو بھی معاونتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جبکہ وفاق کے ذمے خیبر پی کے  کے 3000 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، آپ سوچیں اگر وفاق ہمارے بقایاجات ادا کر دے تو ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ علاوہ ازیں سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ انتظامیہ نے قرار دیا ہے کہ   دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
  • ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی، آج اڈیالہ پر احتجاج 
  • اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
  • وفاقی دارالحکومت میں2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
  • راولپنڈی، دفعہ 144 ،3 دسمبر تک نافذ رہے گی، اجتماعات، ریلیوں پر پابندی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی
  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد
  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں، ضلعی انتظامیہ
  • خطے میں نئی جنگی لکیریں؟ممکنہ بڑی جنگ ہونے جارہی ہے؟