راولپنڈی:

پاکستان نے دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر ہے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔

مہمان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز سے کافی سبق سیکھا ہے، دوسرے میچ میں ویان ملڈر اور سبرین کی جگہ مارکو جانیسن اور کیشو مہاراج کو شامل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ICC کی نئی T20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر، پاکستان کے سعود شکیل 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن 5 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 13 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے، جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن 4 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سینوران ماتھوسامے نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 14 درجے ترقی کے بعد 20 نمبر پر آ گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 2 درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

سری لنکا کے کامل مشارا 91 درجہ چھلانگ کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 30 ویں نمبر پر چلے گئے۔

صائم ایوب دو درجہ بہتری کے بعد 35ویں پوزیشن پر براجمان ہیں اور سلمان علی آغا 11 درجہ بہتری کےبعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری
  • جنوبی افریقا نے بھارت کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
  • دوسرا ون ڈے: بھارت کا جنوبی افریقا کو 359رنز کا ہدف
  • تیسرا ون ڈے؛  بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کےلئے 359رنز کا ہدف دے دیا
  • ICC کی نئی T20 رینکنگ جاری، صائم ایوب نمبر ون آل راؤنڈر
  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں واپسی کا امکان روشن
  • جنوبی افریقا کیخلاف نامناسب حرکت بھارتی فاسٹ بولر کو مہنگی پڑگئی
  • ایشیز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، عثمان خواجہ باہر
  • ایشیز: انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کیلیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کردی
  • برسبین میں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 3 کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان