—فائل فوٹو

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھرپور ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان دہشت گردی کے محسن نقوی کے خلاف نے کہا

پڑھیں:

بلوچستان ‘ فورسز کی کارروائیا ں ‘ فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطولب دہشتگر د جمیل ٹیٹک ہلاک 

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ، نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا۔ 2022 ء میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔سی ٹی ڈی مردان اور صوابی پولیس نے اجمیر شاہ پہاڑ میں آپریشن کر کے دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فتنۃ الہندوستان کے درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، محسن نقوی
  • پاکستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی
  • فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخواکی ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال  
  • بلوچستان ‘ فورسز کی کارروائیا ں ‘ فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطولب دہشتگر د جمیل ٹیٹک ہلاک 
  • فیصل کریم کنڈی کی محسن نقوی کے گھر آمد، ملکی مختلف اْمور پر تبادلہ خیال
  • حیدرآباد: فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار
  • فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کا سرغنہ جمیل ہلاک