چالیس سال سے فتنہ پھیلانے والوں کوسبق سکھا دیا گیا‘رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو سبق سکھادیا ہے۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دورمیں مخالفین کوجیلوں میں ڈالا گیا،میرے خلاف سزائے موت والا مقدمہ بنایا گیا۔اْنہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ٹیبل پربیٹھنے کی بات کرتے تھے، ملک فتنہ،فساد،جارحیت سے نہیں اتفاق سے آگے چلتے ہیں،اس وقت بھی سابق وزیراعظم نے مذاکرات کی بات پرکہا کسی کونہیں چھوڑوں گا۔مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ اْس وقت یہ کہتے تھے کسی کومعاف نہیں کریں۔ اب اْن کومعافی نہیں مل رہی، وزیراعظم شہبازشریف نے میثاق پاکستان کی دعوت دی، اگر پاکستان مضبوط ہوگا توہم سب خوشحال ہوں گے، جو ملک فتنہ،فساد،انارکی کا شکار ہوئے وہاں حالات خراب ہوئے۔رانا ثنا نے کہا کہ شام کے حالات سب کے سامنے ہے، جو ملک میں بیٹھ کر بات نہیں کر سکتے وہ انارکی، افراتفری چاہتے ہیں، افراتفری، انارکی کی حکومت اورعسکری قیادت کبھی اجازت نہیں دے گی، جو گزشتہ چالیس سال سے فتنہ پھیلا رہے تھے ان کو بھی سبق سکھادیا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں دہشت گردی رکے گی اورملک تیزی سے ترقی کریگا، تحریک انصاف دور میں فیصل آباد میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے، جب تک زندگی ہے خدمت کا سفر جاری رہیگا۔مشیر وزیراعظم نے مزید کہا کہ دو لمحے ایسے آئے جب دنیا کے مسلم ممالک نے پاکستان پرفخرکیا، ایک جب ہم نے ایٹمی دھماکے کیے، دوسرا معرکہ حق میں فتح حاصل کی، افغانستان کو بھی بتا دیا کہ ان کی سرزمین سے ہمارے ملک میں دہشت گردی نہیں ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گڈ اور بیڈ طالبان کا نظریہ بری طرح ناکام ہوگیا، اب یا تو کوئی دہشتگرد ہے یا نہیں، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہمسایہ ملک چاہے مشرق کی طرف ہو یا مغرب کی طرف، ہم کسی پر جارحیت نہیں کریں گے، لیکن ہم پر حملہ ہوا ادھار نہیں رکھیں گے اور بھرپور جواب دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب شاید اسکور 0-6 نہیں بلکہ اس سے کئی گنا زیادہ ہو، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ہمیشہ ان کے ساتھ بھائیوں جیسا سلوک رکھا ہے، لیکن افسوس ہے کہ ان کی طرف سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا، اب مزید جوانوں اور افسروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے۔
یہ بھی پڑھیے: ایک جماعت نے گڈ اور بیڈ طالبان کی بحث شروع کی جس کا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے، عطا اللہ تارڑ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ کی پالیسی کبھی نہیں رہی کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگے، لیکن فیض آباد دھرنے، 2021 اور اب دوبارہ تحریک لبیک نے احتجاج کیا تو تشدد ہلاکتوں تک پہنچا، فیصلہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے خلاف اعتماد میں لینا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، دہشتگردوں سے پچھلے کئی سالوں سے مذاکرات ہی کررہے ہیں لیکن دہشتگردی اب برداشت نہیں ہوگی۔ مذاکرات کے لیے اپنی کارروائیاں بند کرنی ہوگی اور ان سے بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منتخب ہونے کے بعد جیسے گفتگو کی ان کو کیسے اعتماد میں لیا جائے گا؟ یہ ایک کلٹ ہے جو ملک میں انتشار چاہتا ہے۔ ہم بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ ہی انکاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے سے گُڈ طالبان کا خاتمہ کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ گُڈ اور بیڈ طالبان کا نظریہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، یا تو کوئی دہشتگرد ہے یا نہیں ہے، جو قانون کی پاسداری کرے ان سے ہم بات کرنے کو تیار ہے لیکن کسی کا نظریہ تشدد اور دہشتگردی ہے تو بات نہیں ہوگی۔ انڈیا پاکستان میں دہشتگردی میں پوری طرح سے ملوث ہے اور انہوں نے کبھی اس کا انکار بھی نہیں کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیڈ طالبان دہشتگردی رانا ثنا اللہ گڈ طالبان