حیدرآباد: فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
حیدرآباد میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے اپریل 2025ء میں جام شورو کے مقام پر فائرنگ کی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 خوارج دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللّٰہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، خارجی طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔
خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے لیے سہولت کار تھا۔