روسی فوج کیلئے بارود تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
روس کے جنوبی علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے بتایا ہے کہ فیکٹری بیشکورٹن ریجن میں واقع ہے جس میں روسی فوج کے لیے بارود تیار ہوتا ہے۔
بیشکورٹن ریجن کے گورنر نے بتایا ہے کہ دھماکا زوردار تھا جس سے پلانٹ کی ایک عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
روسی حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔