کراچی میں ٹریفک گردی جاری، ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، خاتون جاری بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ 2 نمبر پٹیل کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک جبکہ نوجوان معمولی زخمی ہوگیا۔
خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا، اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی ساجد خان نے بتایا کہ خاتون کی شناخت 32 سالہ غزالہ شہزادی زوجہ صائم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر 25 سالہ اویس کے ہمراہ سوار تھی۔
ٹریلر کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہوگئی جبکہ نوجوان معمولی زخمی ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کو تلاش کرتے ہوئے حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا نیپا پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 40 سالہ غلام قادر نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ لوڈر رکشے سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور:خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
لاہور:پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کا ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ خاتون گلبرگ سے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار تھی، سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر میں خاتون کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔اے ایس پی کشمالہ فاروق کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پھاٹکی کے قریب خاتون کا بازو پکڑا اور ہراساں کیا تھا، ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔