بھارت میں آنے والی بولی وڈ فلم ’’دی تاج اسٹوری‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ صارفین نے نہ صرف فلم کی تاریخی حقائق سے روگردانی پر اعتراض کیا ہے بلکہ اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی بھی قرار دیا ہے۔
ٹریلر میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پریش راول ایک ٹور گائیڈ اور بعد میں وکیل کے طور پر دکھائی گئی ہیں جو تاج محل کی ملکیت کے کیس کی پیروی کر رہی ہیں۔ یہ فلم دنیا کے آٹھویں عجوبے، تاج محل، کی تاریخ کو ایک متنازع اور جھٹلائی گئی روایت کے تحت پیش کرتی ہے۔
فلم کے دعوے کے مطابق کہانی ’سچی کہانیوں‘ پر مبنی ہے، تاہم آثارِ قدیمہ کے ماہرین اور مورخین نے اس دعوے کو یکسر مسترد کیا ہے اور اسے مسلم دشمنی اور تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔ ٹریلر میں پریش راول عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تاج محل محض محبت کی علامت نہیں بلکہ ’ظلم اور نسل کشی‘ کی علامت ہے۔
مزید برآں، وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ تاج محل کے نیچے 22 بند کمرے ہیں جن میں ہندو علامات موجود ہیں اور یہ عمارت اصل میں ایک مندر تھی۔ فلم کے ہدایتکار توشار امش گوئل ہیں جنہوں نے قبل ازیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر مبنی فلم بھی بنائی ہے۔
’’دی تاج اسٹوری‘‘ کی کہانی ایک خاص نظریے کو فروغ دیتی ہے، جس میں عدالت، احتجاج اور جذباتی مناظر شامل ہیں۔ ٹریلر میں پریش راول بغیر وکیل کے خود اپنا مقدمہ لڑتے دکھائی دیتے ہیں اور مورخین پر تاریخ چھپانے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
یہ فلم بھارتی تاریخ کو خاص طور پر مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرنے کی ایک کڑی ہے، جو بولی وڈ میں ایک طویل عرصے سے جاری سیاسی اور نظریاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تاج محل، جو مغل دور کی ایک عظیم یادگار اور محبت کی علامت ہے، کو اس فلم کے ذریعے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے، جسے عام لوگ اور تاریخ پسند حلقے سخت ناپسند کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تاج محل

پڑھیں:

سعودی وزیرِ مواصلات کی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات، ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سعودی عرب کے وزیرِ مواصلات و معلوماتی ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ نے امریکا کے دورے کے دوران اوپن اے آئی (OpenAI) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیم ایلٹ مین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مصنوعی ذہانت اور تخلیقی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل متعارف کرانے اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے تحقیقاتی مراکز کے قیام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی واٹر اتھارٹی کا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز کے لیے ورچوئل انویشن سینٹر کا آغاز

انجینئر عبداللہ السواحہ نے کہا کہ سعودی عرب محفوظ اور شفاف مصنوعی ذہانت کے نظاموں کے لیے عالمی ڈھانچے کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ مملکت کو جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کا عالمی مرکز بنایا جا سکے۔

یہ پیش رفت سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد علم، اختراع اور ڈیجیٹل معیشت پر مبنی مستقبل کی تشکیل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوپن اے آئی ٹیکنالوجی سعودی عرب

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریفک گردی جاری، ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، خاتون جاری بحق
  • بنوں میں خفیہ اطلاع پر مبنی کامیاب آپریشن، خوارج کے 2 اہم کمانڈر ہلاک
  • سعودی وزیرِ مواصلات کی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات، ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شاہ رُخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 ہفتوں پر مبنی خصوصی فلم فیسٹول کے انعقاد کا اعلان
  • پاکستان کا پہلا اے آئی پر مبنی لرننگ پلیٹ فارم، نوجوانوں کیلئے امید کی کرن
  • پنجاب حکومت کا عمران خان کے متنازع بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ
  • لندن فلم فیسٹیول میں سرپرائز انٹری، بروس اسپرنگسٹین کی اپنی کہانی پر مبنی فلم کی رونمائی
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت
  • ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ملتوی