چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈری نہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئی، پی پی پی ان کے راستے پر چل رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بڑا واقعہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی، اس کے کئی پہلو ہیں جن میں شفافیت نہیں اور بدقسمتی سے یہی ملک میں ہوتا آرہا ہے، آج جماعت کی ایکزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پارٹی نمائندے مختلف معاملات پر اپنی رائے دیں گے، وزیراعظم سے میری ملاقات ہوئی ہے وہ باتیں بھی اجلاس میں پیش کروں گا۔اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سانحۂ کارساز کی برسی کے موقع پر شہید بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جمہوریت کے تمام شہدا کو سلام تحسین پیش کیا۔صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر ثابت قدم رہیں، بینظیر بھٹو نے زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا، جو ان کی انسان دوستی اور عزم کی علامت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بینظیر بھٹو

پڑھیں:

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کے 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے آغاز پر شاہین نے پہلی ہی گیند پر آسٹریلوی اوپنر الیکس کیری کو بولڈ کر کے پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا دیا۔

شاہین شاہ آفریدی اب پاکستان کے صرف تیسرے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں حریف ٹیم کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل یہ کارنامہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور وقار یونس انجام دے چکے ہیں۔

A unique feat for Pakistan captain @iShaheenAfridi today ????

➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS | #TakraarKaTime | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/lh6zWbjS25

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026

وسیم اکرم نے سنہ 1993 میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف اینڈی فلاور کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا تھا جبکہ وقار یونس نے 2001 میں لیڈز میں انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک کو ابتدائی گیند پر پویلین بھیجا تھا۔

پہلی گیند پر وکٹ لینے والے پاکستانی کپتان

وسیم اکرم: سنہ 1993 بمقابلہ زمبابوے (کراچی)

وقار یونس: سنہ 2001 بمقابلہ انگلینڈ (لیڈز)

شاہین شاہ آفریدی: سنہ 2026 بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)

شاہین آفریدی نے صرف ابتدائی وکٹ پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے مزید 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 47ویں اوور میں میتھیو کوہنیمن اور 49ویں اوور میں نیتھن ایلس کی وکٹ حاصل کی اور 8 اوورز میں 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

مزید پڑھیے: شاہین آفریدی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

شاہین کے علاوہ حارث رؤف، ابرار احمد اور عرفات منہاس نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز تک محدود رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو