چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والے کارکنوں کو یاد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے ڈری نہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے شہید ہوئی، پی پی پی ان کے راستے پر چل رہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بڑا واقعہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی، اس کے کئی پہلو ہے جس میں شفافیت نہیں اور بدقسمتی سے یہی ملک میں ہوتا آرہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ آج جماعت کی ایکزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پارٹی نمائندے مختلف معاملات پر اپنی رائے دیں گے، وزیراعظم سے میری ملاقات ہوئی ہے وہ باتیں بھی اجلاس میں پیش کروں گا۔

اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سانحۂ کارساز کی برسی کے موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جمہوریت کے تمام شہدا کو سلامِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ کارساز : جب بینظیر بھٹو کا استقبال دھماکے سے ہوا

صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر ثابت قدم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا، جو ان کی انسان دوستی اور عزم کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

karsaz بلاول بھٹو بینظیر بھٹو سانحہ کارساز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بینظیر بھٹو سانحہ کارساز سانحہ کارساز بینظیر بھٹو کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ہفتہ کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملہ جمہوری جدوجہد پر بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کو امر کرنے کے لیے 150 سے زائد کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 450 سے زائد زخمی کارکن بھی جمہوری جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی روایات کے وفادار رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی جدوجہد میں گزاری۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شہید کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی سانحہ کارساز کے شہدا کی جدوجہد کو آگے لے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
  • دہشتگردی کیخلاف ہماری جدوجہد شہداء کی قربانیوں سے تقویت پاتی ہے، صدر آصف زرداری
  • جب تک پاکستان کا ہر شہری آزاد و برابر نہ ہو جائے ہم آگے بڑھتے رہینگے، آصفہ بھٹو زرداری
  • قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے؛ بلاول بھٹو
  • صدرِ مملکت کا سانحۂ کارساز کی برسی پر بینظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت کو خراجِ عقیدت
  • قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کے لیے نقش ہوچکا ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • سانحہ کارساز : جب بینظیر بھٹو کی پاکستان آمد پر استقبال حملے سے ہوا
  • 18 اکتوبر 2007ء کا دن قوم کی روح پر ہمیشہ کیلئے نقش ہوچکا ہے، بلاول بھٹو زرداری