وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ جمہوریت کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس المناک واقعے کے اگلے ہی روز شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے خود گئیں اور ان کا غم بانٹا، جو ان کی عوام دوستی کی روشن مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سانحۂ کارساز کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین مگر تاریخی باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو آٹھ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں تو لاکھوں جیالے ان کے استقبال کے لیے کراچی میں جمع تھے، ریلی پر دہشت گرد حملے میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے، لیکن شہید بی بی نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ جمہوریت کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس المناک واقعے کے اگلے ہی روز شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے خود گئیں اور ان کا غم بانٹا، جو ان کی عوام دوستی کی روشن مثال ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،خورشید شاہ

سکھر(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی ایک عظیم داستان ہے جس نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، آئین سازی، ملکی دفاع اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لیے تاریخی جدوجہد کی، جس کے اثرات آج بھی ملکی سیاست میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر دور میں عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنایا اور اسی بنیاد پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

خورشید احمد شاہ نے بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے بینظیر بھٹو تک، اس خاندان نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ملکی ترقی کے لیے اپنی جانوں تک کی قربانی دی، جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری جدوجہد اور سیاسی استقامت کے باب میں پیپلز پارٹی کی تاریخ نہ صرف شاندار ہے بلکہ ناقابلِ فراموش بھی ہے، اور یہی روایت اسے پاکستان کی مضبوط ترین جمہوری قوت بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، سید ناصر حسین شاہ
  • جمہوریت کی بالادستی اور آئین کا تحفظ پیپلز پارٹی کا بنیادی مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
  • جلد اکثریت میں آکر بلاول کو وزیر اعظم بنائیں گے،نثار کھوڑو
  • پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدت
  • پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،خورشید شاہ
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر  وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام 
  • یوم  تاسیس آج  ، شہید  بھٹو  ، بے نطیر نے جمہوریت  کی ‘ صدر 
  • پیپلز پارٹی کا 58ویں یومِ تاسیس: صدر آصف علی زرداری کا ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو خراج تحسین
  • بھٹوز کے ویژن اور قربانیوں نے جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی،صدر مملکت کاپارٹی کے یومِ تاسیس پر شہیدوں کوخراجِ عقیدت