گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات وتعزیت کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غربت کا خاتمہ قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-24
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ محض سماجی نہیں بلکہ قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “گورنر انیشیٹیوز” کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ کوئی بھی فرد بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل ہو سکیں۔ انہوں نے حکومت، اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ معاشی استحکام اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں تیز کی جائیں۔ گورنر ٹیسوری نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ غربت کے خلاف جدوجہد انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔