وقارمہدی اور وزیر بلدیات ناصر شاہ کی مرحوم آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی اور صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے آغا سراج خان درانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے کوٹ درانی، گڑھی یاسین، ضلع شکارپور میں ان کے سوئم میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے آغا شہباز خان درانی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے فاتحہ خوانی کی گئی۔سوئم کی تقریب میں پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر ویرم خان مہر، سکھر سٹی کے صدر ڈاکٹر ارشد مغل، کشمیر زون سندھ کے صدر سردار ذوالفقار، ضلع شکارپور کے سیکرٹری اطلاعات ناظم ڈھر، ضلع سکھر کے سیکرٹری اطلاعات بابر بوزدار اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔