پاکستان کا جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے کا مشن، تیاریاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان ٹیم ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کو دو ٹیسٹ میچز میں وائٹ واش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے فتح کے بعد پاکستان ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی دوسرے میچ میں بھی فتح کے لیے پر امید ہیں۔
قومی اسکواڈ نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔
کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نےنیٹ پریکٹس سے پہلے فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
صیہونی فوج کا گذشتہ ہفتے میں 40 سے زائد حماس جنگجو شہید کرنے کا دعویٰ
قابض صیہونی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس جنگجو رفع میں سرنگوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید کیے گئے، جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض صیہونی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس جنگجو رفع میں سرنگوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید کیے گئے، جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق سرنگوں کے اوپر کے علاقے اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہیں، جنوبی غزہ کے ٹنل نیٹ ورک میں موجود جنگجوؤں سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔ حماس نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جنگجوؤں کی محفوط راستے سے واپسی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے عوامی سطح پر اس صورتحال کا اعتراف کیا ہے۔