ہیڈ کوچ کے بعد قومی ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ سٹاف بھی چھٹیوں پر چلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ سٹاف بھی چھٹیوں پر چلا گیا۔ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے سٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔غیر ملکی سپورٹ سٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ سٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے سٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی 20 سکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹرائی سیریز کے فائنل کے بعد ہی نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا کا ٹکرا اب سے کچھ دیر میں
ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا اور دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
پاکستان نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میں سے 3 میچز جیتے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ دوسری جانب سری لنکا نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان کے خلاف آخری میچ میں جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائی، جو دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور فائنل کے لیے پرعزم تیاری کو ظاہر کرتی ہیں۔
آج کا فائنل دونوں ٹیموں کے لیے اہم موقع ہے، اور شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں