اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز

واشنگٹن:(آئی پی ایس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ اسرائیل سے امریکا واپسی پر اس معاملے کو غور سے دیکھیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔

ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے خود کو جنگیں ختم کرنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے پیچیدہ عالمی تنازعات حل کیے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ٹیرف کی حکمت عملی کے ذریعے روکا تھا جس سے لاکھوں جانیں بچانے میں مدد ملی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی سفارت خانے میں رنگا رنگ ثقافتی مشاعرہ سے پاک-چین دوستی کا دلکش اظہار پاک افغان جھڑپ میں پاک فوج کے 23بہادر جوان شہید اور 29زخمی، 200سے زائد دہشت گرد ہلاک ایران کی پاک افغان کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش، دونوں ممالک کو مذاکرات کا مشورہ رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے اگر امریکہ اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اختیار کرے گا،چینی وزارت تجارت ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کل صبح شروع ہو گی: اعلیٰ عہدیدار حماس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ معاملے کو پاک افغان

پڑھیں:

امریکی صدر اور چینی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ، ٹرمپ نے چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک گھنٹے تک بہت اچھی اور مثبت ٹیلی فونک گفتگو کے فوراً بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل 2026 میں بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

جبکہ شی جن پنگ کو بھی 2026 کی دوسری نصف میں امریکہ آنے کی دعوت دی گئی ہے جسے قبول کر لیا گیا۔

یہ اعلان دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی جنگ، تائیوان کے تنازع اور سویا بین کی تجارت سمیت اہم عالمی مسائل پر بات چیت کے بعد سامنے آیا۔

شی جن پنگ نے تائیوان کو چین کی واپسی کو دوسری عالمی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا لازمی جزو قرار دیا۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/115605897178712132

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ ایک عظیم رہنما ہیں۔ ہماری گفتگو انتہائی مفید تھی، جس میں یوکرین، فینٹانیل کی سمگلنگ روکنے اور امریکی کسانوں کے لیے سویا بین کی بڑھتی ہوئی خریداری شامل تھی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ یہ کال تقریباً ایک گھنٹہ طویل تھی اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ٹیرف معاہدے کی بنیاد پر تجارت کو مزید مستحکم کرنے پر مرکوز رہی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور شی جن پنگ نے اکتوبر 2025 میں جنوبی کوریا کے شہر بسآن میں ملاقات کی تھی، جہاں ٹیرف جنگ کو روکنے اور نایاب معدنیات کی برآمدات سمیت تجارت کے نئے معاہدے پر اتفاق ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ میں ہنگامی انسانی امداد رسانی کا مطالبہ
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ
  • روس۔یوکرین جنگ اختتام کے قریب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
  • ٹرمپ کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امارات، اسرائیل کے درمیان’’امن ریلوے‘‘ پروجیکٹ پر کام تیزی سےجاری
  • متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ریلوے پروجیکٹ پر کام جاری
  • تائیوان کی چین کے پاس واپسی جنگ کے بعدکے بین الاقوامی نظام کا اہم حصہ ہے، چینی صدرکی ٹرمپ سے گفتگو
  • امریکی صدر اور چینی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ، ٹرمپ نے چین کے دورے کی دعوت قبول کر لی
  • ایران ‘ پاکستان سے 1 روز میں 12 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی