غزہ امن منصوبے پر مصر میں سربراہی اجلاس آج ہوگا، اسرائیل کا شرکت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
غزہ امن منصوبے پر سربراہی اجلاس آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی مشترکہ طور پر کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اور مصری صدور نے وزیراعظم کو اس اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ چکے ہیں، جب کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سمیت 20 سے زائد عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔
تاہم اسرائیل نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پہلے ہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط، امن منصوبے پر عمل درآمد، اور خطے میں قیامِ امن کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں شرکت
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔