وزیراعظم مصر اور امریکی صدور کی دعوت پر آج شرم الشیخ کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکومتی وزراء بھی ہوں گے۔ شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں شروع ہوئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد، میثاق جمہوریت کی دعوت دی، عطاء تارڑ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں میثاق جمہوریت کی دعوت دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی گئی،ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کو شکست فاش ہوئی۔
انہوں نے کہا اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، میڈیا پر فارم 47کا شور مچایا جاتا ہے، دھاندلی کا شور کرنے والوں سے سوال ہے انہوں نے کیا قانونی کارروائی کی؟
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہری پور سے بابر نواز خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ضمنی انتخابات میں نشست چھین لی ہے، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کے خلاف مہم کی۔
اپنی سیاسی غلطیاں چھپانے کے لیے الزامات لگانا اور سوشل میڈیا کے زریعے اداروں پر الزامات لگانا قابل مذمت ہے۔