وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، دوران ملاقات ملک کی مجموعی داخلی سلامتی، امن وامان کی صورتحال، انسداددہشتگردی کے اقدامات، اور سیکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کےجان و مال کاتحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کامکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو شہریوں کےجان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےمربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھنےکی ہدایت کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
پاکستان و مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خصوصاً غزہ اور فلسطین میں حالیہ واقعات پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:علاقائی رابطہ کاری ترقی و تجارت کے لیے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
اس کے علاوہ، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سفارتی کوششوں اور ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر شرم الشیخ میں پیر کے روز ہونے والے آئندہ سمٹ سے پہلے کی تیاریوں کے حوالے سے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ رابطہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان ڈاکٹر بدر عبد العاطی غزہ مصر وزیرخارجہ